Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان : دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئیے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہو جائیں

palestine_foundation_pakistan_protest

درایں اثنا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مظفراحمد ہاشمی، قاضی احمد نورانی، مولانا منور نقوی اور آغا آفتاب حیدر نے جمعہ کے روز ”یوم احتجاج و تحفظ مسجد اقصیٰ و بیت المقدس ”کی مناسبت سے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئیے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہو جائیں اور غزہ سے اسرائیل کا غاصبانہ محاصرہ ختم کروانے کے لئے سراپا احتجاج بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گذشتہ 4 برس سے نہتے فلسطینی عوام کو غزہ میں محصور کر رکھا ہے جبکہ عالمی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور غزہ میں فلسطینی عوام کو نہ صرف خوراک کی ترسیل کا مسئلہ درکار ہے بلکہ ادویات اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی ترسیل کا بھی شدید مسئلہ در پیش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کن صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف تو امریکا کی سر پرستی میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی نہتے عوام کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ دوسری جانب عرب ریاستوں کے حکمران بالخصوص مصر کا کردار انتہائی شرمناک ہے۔

پی ایل ایف کے رہنماؤں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو قبلۂ اول میں داخلے اور عبادت میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مصر حکومت کی جانب سے غزہ کی سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر نہ صرف فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے مترادف ہے بلکہ امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جس پر امت مسلمہ عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ مصر کی جانب سے غزہ سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر کو عالم اسلام کے مفتتیان اورعلمائے کرام نے شرعاً حرام اور ناجائز قرار دیا ہے اور اس آہنی دیوار کو مصر کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ، تحفط مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے لئے اٹھ کھڑی ہو اور اسرائیلی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے۔ انہوں نے عالمی تنظیموں اور حقوق انسانی کے اعلیٰ سظحی کمیشنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا دنیا کی حقوق انسانی کی تنظیموں کو فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں اور آخر کیا مسلمانوں کو عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق آزادانہ عبادت کا حق حاصل نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں کو فلسطینی نہتے عوام کو اسرائیل کے غاصبانہ محاصرے سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے اور مصر کی جانب سے آہنی دیوار کی تعمیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر مصر حکومت سے باز پرس کرنی چاہئیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan