Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی تنظیم سازی مکمل .صابر کربلائی, مرکزی ترجمان

palestine_foundation_pakistan_palestinian-foundation-pakistan-plf1

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی تنظیم سازی مکمل،29جولائی کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام صحافی برادری کے اعزاز میں تعارفی تقریب نیشنل پریس کلب میں منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو ملک بھر کی عوام کے سامنے موثئر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اسلام آباد میں فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لئے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سے روابط جاری ہیں۔
مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی تنظیم سازی کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل کر لئے گئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد میں آغاز کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافی برادری کے اعزاز میں ایک تعارفی پریس کانفرنس 29جولائی کو منعقد کرے گی،تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی سر پرست کونسل کے اراکین عبد الرشید ترابی(رہنماجماعت اسلامی پاکستان)،امتیاز رانجھا(رہنماپاکستان مسلم لیگ ق)،علامہ اعظم نورانی (رہنما جمعیت علمائے پاکستان)،عمر ریاض(رہنما پاکستان تحریک انصاف)،سید جواد کاظمی (سابق مرکزی صدر متحدہ طلباء محاذ وATI)،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین محمد علی(PLF) اور عاطف شبیر(PLF) شرکت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے ناظم اعلیٰ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی بھی شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان گذشتہ تین برس سے کراچی اور حید ر آباد میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی آزادی کی جد وجہد میں مصروف عمل ہے تاہم فاؤنڈیشن کی توسیع کے سلسلہ میں اسلام آباد کے بعد اب لاہور اور دیگر شہروں میں بھی تنظیمی ساخت کو مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اس کا اعلان بعد ازاں پریس کانفرنس کے ذریعے کر دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan