Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں یوم نکبہ مہم کا اعلان کر دیا۔

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینیوں کے 69ویں یوم نکبہ کی مناسبت سے ہفتہ بھر کی مہم کا اعلان کیا ہے، سنہ48ء فلسطین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، کانفرنسز، سیمینارز اور امن واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

0Pala7082

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینیوں کے 69ویں یوم نکبہ کی مناسبت سے ہفتہ بھر کی مہم کا اعلان کیا ہے، سنہ48ء فلسطین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، کانفرنسز، سیمینارز اور امن واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے 10مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا،ملک بھر میں کام کرنے والی طلباء تنظیموں اور یوتھ این جی اوز کا مشترکہ اجلاس گیارہ مئی کو منعقد ہو گا جبکہ 12مئی کو لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار کے سامنے بعد نماز جمعہ اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 13مئی کو زینب مارکیٹ تا کراچی پریس کلب تک امن واک بعنوان ریٹرن تو فلسطین کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ، سول سوسائٹی اور یوتھ این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے، 14مئی کو ملتان اور حیدر آباد میں فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی غاصب ریاست کے قیام کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 17مئی کو اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس مہم کا مقصد دنیا پر واضح کرنا ہے کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطین کاز کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازشوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ، ہم فلسطین عوام کے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ جس کی سرحدوں کی حدود سنہ 48ء پر محیط ہو اور اس کا دارلخلافہ القدس ہو، اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف فلسطین بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کرے اور یوم نکبہ سمیت تمام فلسطینی ایام کو سرکاری سطح پر منعقد کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے صدر کرامت علی،چیئر مین انٹر فیتھ یوتھ فورم راؤ ناصر علی، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر اویس ربانی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری،پاکستان میں فلسطینی طلباء تنظیم کے مرکزی صدر ابراہیم عمرو اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

0Pala7083

0Pala7084

0Pala7085

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan