Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ مفتی راغب نعیمی، ڈاکٹر صابر ابو مریم ملاقات

( فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات) معروف عالم دین اور اسکالر شہید علامہ سرفراز نعیمی کے فرزند اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا بنیادی ترین مسئلہ ہے اور اس کا حل صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی قیادت میں دورہ کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں عثمان محی الدین اور دیگر بھی شریک تھے ۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ بانیان پاکستان نے قیام پاکستان سے قبل بھی مسئلہ فلسطین کی حمایت کی تھی اور آج بھی ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے آباءو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے مظلوم اقوام کی حمایت کریں ۔ ان کاکہنا تھا کہ اسلام ہ میں محبت اور امن کا درس دیتا ہے اور ساتھ ساتھ دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت کا درس بھی دیتا ہے ۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جد وجہد اور کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے امت کے اہم ترین فریضہ کی ذمہ داری کو اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے لہذا ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں تعاون کرے ۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماءوں کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور گیارہ روزہ لڑائی میں فلسطینی مزاحمت اور عوام کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سے بھی آگاہ کرتے ہوئے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماءوں کے مابین فلسطین اور قدس شریف کو لاحق خطرات سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan