Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ، رباط میں عوامی مظاہرہ

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

مراکش کے دارالحکومت رباط میں سیکڑوں مراکشی شہریوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قابض اسرائیل کے ساتھ جاری نارملائزیشن کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ احتجاج الجبہہ المغربیہ لدعم فلسطین کی اپیل پر منعقد کیا گیا جو مراکش اور اسرائیل کے درمیان دسمبر سنہ 2020ء میں طے پانے والے نارملائزیشن معاہدے کی پانچویں برسی کے موقع پر کیا گیا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر نعرے لگائے اور نارملائزیشن کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری کھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس اقدام کے ذریعے انہوں نے قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے تسلسل کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

شرکا نے فلسطینی قضیہ اور مزاحمت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جن میں عوام نارملائزیشن کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جیسے نعرے شامل تھے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو قبول نہیں کریں گے۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا گیا تھا۔ ان پر درج نعروں میں نسل کشی اور بھوک مٹاؤ کو روکو، فلسطین کو آزادی دو اور نارملائزیشن کی تمام صورتیں بند کرو شامل تھا۔

واضح رہے کہ مراکش نے امریکہ کی ثالثی میں دسمبر سنہ 2020ء میں قابض اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ اس فیصلے کو مملکت کے اندر عوامی حلقوں اور سیاسی قوتوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔ اس کے بعد قابض اسرائیلی حکام کے اعلیٰ سطحی دورے رباط ہوئے تاہم غزہ پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد یہ سرگرمیاں رک گئیں۔

آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی نسل کش جنگ کے نتیجے میں تقریباً اکہتر ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ اکہتر ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق تعمیر نو کی لاگت کا تخمینہ ستر ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan