Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ مسلم پرویز

کراچی( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز نے روز نامہ قدس نیوز ایجنسی کے دفتر کا دورہ کیا اور قدس نیوز کے اراکین سے ملاقات کی ۔ قدس نیوز کے دفتر میں مسلم پرویز کو فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ورکنگ کمیٹی اراکین علی احمر، ظہیر حیدر، مختار احمد اور دیگر نے خوش آمدید کہا ۔

روز نامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان کے دفترکے دورہ کے دوران مسلم پرویز کاکہنا تھا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی لئے انتھک محنت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ ہمارا اولین مسئلہ ہے اور اس کاز کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان میں فلسطین کاز سے متعلق تازہ ترین خبریں اور تجزیات پیش کر رہی ہے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کو تاریخ میں سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کاز کے لئے ہر سطح پر ہونے والی کوششوں کو سراہا جائے اور ان کی ترویج عام کی جائے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان جیسی تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ شعور اور آگہی کا عمل جاری و ساری رہے ۔

اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسلم پرویز کا دفتر آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان اسی طرح سیاسی ومذہبی قائدین کی سرپرستی میں فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی اوراب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب فلسطین آزاد ہو گا اور مسلمانوں کا قبلہ اول صہیونی شکنجہ سے آزاد ہو گا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan