انڈویشیا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) انڈویشیا سے وائس آف فلسطین کے صدر مجتہد ہاشم نے ویبنار سےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے بروقت ایک بین القوامی ویڈیو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے حساس موضوع پر اب وقت ہے کہ واضح حکمت عملی مرتب کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وباء کا شکار ہے اور تمام دنیا کی توجہ اس مہک آفت سے بچنے میں مصروف ہے جبکہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صہیونی اورشدت پسند ہندو ؤں نے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی جار ی رکھی ہوئی ہے ۔
انھوں نے امریکا کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ خطے میں تشدد کا باعث بنے گا ، اسرائیل اس شیطانی منصوبے کے باعث پورے فلسطین پر قبضہ چاہتا ہے