Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے قربانیوں کا سفر جاری رکھیں گے:حماس

hamas-formation-day-rally فلسطین اور دیگر عرب ممالک میں آج اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا یوم تاسیس اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے ہرسطح پر قربانیوں کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے بائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے تنظیم کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تنظیم کی تشکیل کے اغراض و مقاصد، اہداف اور نصب العین اور طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ حماس اپنے یوم تاسیس کے ساتھ ہی فلسطینی عوام کی ایک مقبول جماعت کے طور پر ابھر کرسامنے آئی اور لمحہ موجود میں اس کی جڑیں نہ صرف فلسطینی عوام میں گہری ہو چکی ہیں بلکہ اس کے اثر فلسطین سے باہر دیگر عرب اور اسلامی ممالک میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، بائیس سالہ اس سفر میں حماس کے ساتھ ایسے افراد وابستہ رہے ہیں جنہوں نے اس بات کا عزم کر رکھا ہے کہ وہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی جانوں،مال اور ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے۔ یہ عزم اور نظریہ صرف زبان کی حد تک محدود نہیں بلکہ حماس سے وابستہ اہل ایمان نے اپنی جانوں اور مال کے نذرانے پیش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جس عزم کا اظہار کر رہے ہیں اس پرعمل درآمد کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکتھے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر محاذ پر کارگر کوششیں جاری رکھیں، فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے جذبے اور عزم کے باعث قابض اسرائیل کی جانب سے حماس کی اعلیٰ سطح کی قیادت، سرکردہ اراکین اور اس سے وابستہ افراد کوشہید،ان کی جائیدادوں کو تباہ اور اراکین کو گرفتار کیا جاتا رہا، جذبہ آزادی ختم کرنے کے لیے ان پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جاتے رہے تاہم یہ جبرو ستم حماس کے جذبہ حب الوطنی کو کم نہ کرسکی بلکہ اس سے حماس کے صبر واستقامت میں مزید اضافہ ہی ہوتا رہا۔ حماس کو گرانے، اس سے دیوار سے لگانے اور سیاسی میدان میں اسے شکست دینے کے لیے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور اوسلو گروپ کا مکروہ کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، داخلی اور خارجی دشمنوں کو ہرمحاذ پرحماس کو دیوار سے لگانے میں ہمیشہ ہزیمت اور شکست کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ حماس نے اپنے قیام کے پہلے سے ہی یہ عزم کرلیا تھا کہ وہ قبلہ اول، بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی چاہے اسے اس کی کتنی بھاری قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔ مختلف اوقات میں تنظیم کی قیادت کو بلیک کرنے اور انہیں لالچ اور خوف کے ذریعے اپنے مقاصد سے ہٹانے کی سازشیں بھی کی جاتی رہیں۔ تنظیم حماس جہاں ایک جانب اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت پر یقین رکھتی ہے، وہیں وہ فلسطین میں داخلی سطح پر مفاہمت اور جمہوریت کے فروغ پرعمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں حماس فلسطینی پارلیمان کا ایک اہم حصہ ہے اور آئندہ بھی سیاسی میدان میں اپنے قدم جمائے رکھے گی۔ سیاسی محاذ پرحماس ملک میں اسلامی نظام پر مبنی نظام حکومت کے قیام پر یقین رکھتی ہے اور اس کی تمام تر پارلیمانی کوششیں اسی نقطے کے ارد گرد سفر کرتی ہیں، ایک ایسا جمہوری اور شورائی نظام جس میں ملک کے تمام باشندوں کو اسلامی طرز زندگی کے مطابق زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan