فتح کے رہنما غسان مصری نے ’’گولڈ سٹون ‘‘ رپورٹ پر اقوام متحدہ کی بحث رکوانے اور ووٹنگ ملتوی کرانے پر فلسطینی اتھارٹی کی شدید مذمت کی ہے- انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کا موقف نہ صرف غلط ہے بلکہ قومی اور اخلاقی جرم ہے- فتح کے رہنما نے سیٹلائٹ چینل القدس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فتح کی زمام کار ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو شخصی فیصلے کرتے ہیں وہ کسی دوسرے سے مشورہ نہیں لیتے- غسان مصری نے مزید کہا کہ فتح کو قومی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے- اسے فلسطینی شہداء کے خون اور اسیران کی قربانیوں کو ضائع نہیں کرنا چاہیے-