Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی ہر قسم کی فولادی دیواروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: حماد

fathi-hammad-hamas-interior-minister1 غزہ میں فلسطینی وزیر داخلہ فتحی حماد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ہر قسم کی آہنی دیواروں کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ فولادی اور کنکریٹ دیواریں فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور نہ ہی انہیں آزادی کے لیے جاری جدو جہد سے روک سکتی ہیں۔ فلسطینی عوام سخت سے سخت دیوار کو توڑنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک ریسرچ سینٹر کے زیراہتمام شائع کی گئی حماس کے راہنما نزار ریان شہید کی سوانح عمری پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فولادی دیواروں سے فلسطینی عوام کے حوصلوں کو شکست نہیں دی جا سکتی، فلسطینی اپنی تحریک آزادی کی راہ میں حائل سخت سے سخت دیواروں کو بھی ہٹا لیں گے۔ اپنی تقریر کے دوران فتحی حماد نے حماس کے راہنما نزار ریان شہید کے سیرت و کردار اور تحریک آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نزار ریان شہید جیسے راہنما فلسطینی تحریک آزادی کا جھومر ہیں۔ وزیر داخلہ نے نزار ریان کی سوانح عمری پر مشتمل کتاب کی اشاعت اور فلسطینی ہیروز پر قلم اٹھانے کی اس کاوش کو سراہا اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب سے فلسطینی عوام بالخصوص میدان جہاد میں برسر پیکار نوجوانوں کو ایک نیا جذبہ اور امنگ ملے گی ، اور یہ کتاب ان کی فکری راہنمائی کے لیے غذا ثابت ہوگی۔ اس موقع پر کتاب کے مرتب بلال آغاز نے کہا کہ ان کا مقصد فلسطینی شخصیات کی محض تعریف مقصود نہیں بلکہ وہ ان کی کاوشوں کو نئی فلسطینی نسل کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan