فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رکن مشیر المصری نے کہا ہے کہ رواں سال فلسطینی عازمین حج فتح اور حماس کے درمیان اختلافات سے دور بہت اچھے ماحول میں فریضہ حج ادا کریں گے- انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں فلسطینی حکومت آئینی کے متعدد وزراء اور حماس کے ارکان پارلیمنٹ پروٹوکول کے بغیر حج مناسک حج ادا کریں گے- حماس کے وزراء حج پر آئے بیرونی وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے – مشیر مصری نے کہا کہ ہمارا دین یہی سکھاتا ہے – انہوں نے مزید کہا کہ حج کے معاملات میں سیاسی اختلافات کو نہیں لانا چاہیے –