فلسطینی تنظیم ’’مزاحمتی کمیٹی‘‘ کے سنائپر نے شمالی غزہ کی پٹی میں ایک صہیونی فوجی نشانہ بنایا۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے عسکری ونگ ’’ناصر صلاح الدین بریگیڈ‘‘ نے بیت لاھیا کے علاقے ’’بؤرہ ابو سمرہ‘‘ کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کو مارنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ رمضان کے پہلے روز اسرائیلی فوج کو مارنے والے بریگیڈ نے کہا کہ ان کے جہادی گروپ نے بیت لاھیا کے شمال میں بؤرہ ابوسمرہ کے علاقے پر دھاوا بولنے والے یہودی گروہ کے ایک فوجی کو علی الصبح اپنی کارروائی میں جہنم واصل کیا، بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے حملہ آور جتھے کے تعاقب میں گئے ہمارے مجاہدین کے گروہ میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ بریگیڈ نے کہا کہ کارروائی غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین میں صہیونی دشمن کی جانب سے مسلسل حملوں کا جواب تھی اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، ہمارا یقین کے ہے پورے فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت کے راستے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔