فلسطینی میڈیا گروپ نے پریس کلب سے اسرائیلی فوجی ترجمان آفخائے ادرعے اور صہیونی صحافیوں سے ملاقات کرنے والے فلسطینی صحافیوں کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
میڈیا گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہاس طرح کی ملاقاتیں اسرائیل سے تعلقات کے ضمن میں آتی ہیں- قابل افسوس امر یہ ہے کہ ہم میں ایسے صحافی موجود ہیں جنہوں نے آفخائے ادرعے جیسے شخص سے مصافحہ کیا جو فلسطینی عوام کے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کرتا ہے-
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ایک گروپ نے چند روز قبل مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا تھا اور اسرائیلی فوجی ترجمان اور متعدد صہیونی صحافیوں سے ملاقاتیں کیں-