Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مسیحی کبھی القدس کو صہیونیوں کے حوالے نہیں کریں گے، عطاء اللہ حنا

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں میسیحیوں کے مذہبی پیشوا  آرچ بشپ عطااللہ حنا نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکیجہتی فلسطین ویبنار سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ اس نازک موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاتسدان، صحافی، سماجی رہنماؤں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنےوالے افراد کو مسئلہ فلسطین پر گفتگو کیلئے اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر پاکستانی پارلیمنٹریرین اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مبارکباد کےمستحق ہیں۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری بے دخلی اور صیہونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ القدس کے بہادر، صیہونی بربریت کے خلاف مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ القدس کے محافظ کبھی بھی اس مقدس مقام کو صیہونیوں کے حوالے نہیں کریں گے اور کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم 1947 سے آج تک صیہونی ریاست کے مظالم کا سامنا کررہی ہے، صیہونی ریاست فلسطینیوں کی املاک کو ضبط کررہی ہے، انھیں ان کو ان ہی کے گھروں سے جبری بے دخل کیا جارہا ہے اور انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سالوں قید کیا جارہا ہے، فلسطینی اپنی سرزمین سے بے دخل کردیئے گئے ہیں جس کے بعد شام لبنان اور دیگر ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انھو ں نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو ارض مقدس پر واپسی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا اور فلسطینی کسی بھی ایسے تجویز اورمنصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو انھیں ارض فلسطین پر واپس آباد ہونے سے روکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan