Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں میں بھرپور اشتراک ہے: احمد جبریل

palestine_foundation_pakistan_ahmed-jibril-the-secretary-general-of-the-popular-front-for-the-liberation-of-palestine-pflp

پاپولر فرنٹ کے سیکرٹری جنرل احمد جبریل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مابین مشترکہ آپریشن روم کا انکشاف کیا ہے، ان کے بہ قول غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی تنظیموں کے مشترکہ تربیتی دوروں اور جدید اسلحہ سازی نے اسرائیل کو حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ڈاکٹر احمد جبریل نے شام کے دارالحکومت شام میں ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں اور بھاری گولہ باری سے بچنے کے لیے زیر زمین حفاظتی سرنگیں بنا لی گئی ہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں یہ شکایت درج کی ہے کہ غزہ کے مزاحمت کار اسرائیل کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ صہیونی حکومت اس بات کا اعتراف بھی کر چکی ہے کہ دو ہفتے قبل مزاحمت کاروں نے اس کے خلاف اینٹی ٹینک میزائل استعمال کیے ہیں، یہ وہ ہی میزائل جن کی مدد سے حزب اللہ بھی اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوا چکی ہے۔ جبریل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تمام تر تباہ کن ہتھیار استعمال، جن میں بین الاقوامی طورپر ممنوعہ فاسفورس اور یورینیم پر مشتمل بم بھی ہیں، کر کے بھی ہماری محدود اسلحے کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکا اور فرانس کی جانب سے تعمیر کی گئی فولادی دیوار اور محاصرے کے باوجود ہزاروں مسلح افراد موجود ہیں۔ انہوں نے فلسطینی غیر آئینی صدر اور فتح کے مفرور رہنما دحلان کے درمیان اختلاف کو کیک کی تقسیم پر ہونے والی لڑائی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل محمود عباس کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دحلان سے کنارہ کشی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود عباس دحلان کے پر کاٹنے پر اکتفا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ محمود عباس بھی یاسر عرفات کی طرح ہی کرینگے اور عرب اور عالمی برادری سے کیے گئے معاہدوں ختم کر دینگے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan