Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی محبوس خاتون میروت صبری کی عباس جیل سے رہائی کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائیگا

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-women

جمعرات سے فلسطینی خاتون میروت صبری کے دفاع اور رہائی کیلئے ایک بھر پور قومی مہم کا غاز کیا گیا ہے. جسے دو مہینے سے زائد عرصہ پہلے عباس ملیشیا نے گرفتار کیا تھا اور تب سے اسے مسلسل ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے- مہم کے منتظمین کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ صبری شمالی مغربی کنارے کے قلقلعہ شہر کی ایک معزز پردہ نشین خاتون ہیں اور انہیں بغیر کسی وجہ کے عباس ملیشیا نے گرفتار کیا ہے- بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے ڈھیٹ بے شرمی کا مظاہرہ کرکے گرفتاری کے وقت اس کی عبایا اورسکارف پھاڑ ڈالا ، اسے بڑی بے رحمی سے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے شوہر کو بھی اسی کے ساتھ گرفتار کیا – قومی مہم کے منتظمین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پاکباز فلسطینی خاتون کو عباس انتظامیہ کے جیلوں سے رہائی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں- مہم کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آنیوالے دنوں میں صبری کی رہائی کیلئے، اپنی مہم اور تیز کریں گے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan