فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی گروپ نے مغربی کنارے میں ارکان پارلیمنٹ کے عزیزوں کو گرفتا رکرنے کی مذمت کی ہے – اسلامی گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ عباس ملیشیا ارکان پارلیمنٹ کے خلاف شرمناک کارروائیاں کررہی ہیں جس کا مقصد ان کو بلیک میل کرنا ہے- تاہم ارکان پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے – بیان میں ارکان پارلیمنٹ کے بیٹوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا- واضح رہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے کل شام الخلیل میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ماہر بدر کے بیٹے عبداللہ بدر کو اغوا کیا –