فلسطینی مجاہدین نے 2 اسرائیلی فوجی چھاؤنیوں پر راکٹ حملے کیے- عوامی مزاحمت کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین خان یونس کے مشرق اور رفح میں واقع دو اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر دس ھاون راکٹ داغنے میں کامیاب ہوئے ہیں- ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے مطابق مجاہدین نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی چھاؤنی کیسوفیم پر 100 ملی میٹر دھانے والے دو ھاون راکٹ اور رفح کے مشرق میں واقع اسرائیلی چھاؤنی ابو سالم پر 100 ملی میٹر دھانے والے آٹھ راکٹ داغے- مجاہدین کارروائی کے بعد صحیح سلامت اپنے ٹھکانے پر واپس پہنچ گئے- بیان کے مطابق یہ راکٹ حملے ناصر الدین بریگیڈ کے دو کمانڈروں جہاد سمیری اور محمود عبد الغفور کی شہادت کے جواب میں کیے گئے-