Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

جنین

فلسطینی مجاہدین کا جنین میں قابض فوج پر طاقتور حملہ

جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے جنین بریگیڈ نے مغربی جنین کے بلدہ سيلہ الحارثیہ میں قابض اسرائیلی فوجی ری انفورسمنٹ کے راستے میں زمینی بم دھماکہ کرنے کا اعلان کیا۔

سرايا القدس نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کے مجاہدین نے اس راستے میں زمینی بم کو کامیابی سے دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک خاص گروپ کو شدید نقصان پہنچا۔ بیان کے مطابق اس دوران مجاہدین نے کئی محاذوں پر قابض افواج کی دراندازی کو بھی ناکام بنایا۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ قابض فوج کی ان سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1100 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور 9 ہزار 350 سے زائد فلسطینی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan