اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے بین الاقوامی امور کمیٹی کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ لبنان کے داخلی بحران میں فلسطینی کسی فتنے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حمدان نے لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین پر ہونے والی تازہ پیش رفت بالخصوص لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ہر بحران میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں تاہم وہ لبنان کے کسی داخلی فتنے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حماس کے رہنما نے زور دیکر کہا کہ لبنان کو درپیش کسی بھی خارجی خطرے کی صورت میں فلسطینی لبنانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔