Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدیوں کے مسائل اور انسانی اعضاء کی فروخت پر غور کے لیے عرب لیگ کا اجلاس

prisoners3 عرب لیگ کا ایک غیرمعمولی اجلاس آج قاہرہ میں ہورہا ہے جس میں اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے مسائل اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے اعضاء کے فروخت کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب عرب لیگ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے ایک دستاویز تیار کی گئی ہے جس میں فلسطینیوں کے اعضاء کی فروخت اور قیدیوں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 355 بچوں اور 33 خواتین سمیت گیارہ ہزار سے زائد افرا قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب عرب لیگ کے ذرائع کے مطابق عرب ممالک فلسطینی قیدیوں کے مسائل کے حل ان کی جلد از جلد رہائی کے لیے مختلف پہلوؤں پر اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ عرب لیگ کی کوشش ہے کہ کم عمر، عمر رسیدہ اور خواتین قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرنے کے لیے عالمی سطح پر تل ابیب پر دباؤ ڈلوائیں۔ قاہرہ میں آج ہونے والے اجلاس میں بھی عرب لیگ فلسطینی قیدیوں کے مسائل اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے اعضا کی فروخت کے معاملے پرغور کے بعد اس کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan