Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قیدیوں کی رہائی اولین ذمہ داریوں میں ہے، خالد مشعل

دوحا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی،  اسرائیلی جیلوں‌میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک اپنی کوششیں جاری کھیں گے یہ ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل نےیوم اسیران کے موقع پر صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے ، صیہونی  دشمن سے مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں‌کو رہا نہیں کرایا جاسکتا بلکہ دشمن کو مزاحمت کے ذریعے قیدیوں‌کو چھوڑنے پرمجبور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی  جیلوں میں قید کی صعوبتیں برداشت کر نے والے اسیر فلسطین کا سرمایہ ہیں اس حوالےسے ہم علاقائی اور عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کریں گے اور اسیران کی تکالیف کم کرنےکے لیے ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ‌گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کیلئے اسیران کی رہائی اساسی نوعیت کی مہم ہے،  ہم اسیران کو دشمن کی قید سے رہائی کیلئے  کوششیں‌ جاری رکھیں گے۔ فلسطینی اسیران کی رہائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan