Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدیوں کی تضحیک، صہیونی خاتون فوجی اہلکار کے البم کی اشاعت

palestine_foundation_pakistan_face-book-israeli-female-soldier-palestinian-prisoner

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی بدسلوکی کے واقعات نئے نہیں، تاہم معروف سوشل ویب سائٹ”فیس بک” پرحال ہی میں ایک اسرائیلی ریٹائرڈ فوجی خاتون اہلکار کے ویب پیج پرایک تصویری البم شائع کیا گیا ہے. البم میں موجود تصاویر میں خاتون فوجی کے زیرحراست فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی کے دوران لطف اندوز ہونے کے مناظرپیش کیے گئےہیں. تصاویر میں قیدیوں کے ہاتھے بندھے ہوئے ہیں اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں چڑھائی گئی ہیں جس سے وہ نہایت بے بسی کی حالت میں ایک حراستی مرکز میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کے سامنے موجود ایک صہیونی خاتون فوجی اہلکار ان کی بے بسی پران کی تحقیر کرتے ہوئے قہقے لگا رہی ہے. اسرائیل اخبار”یدیعوت احرونوت” کے مطابق ایڈن ابرجیل نامی خاتون اہلکار نے صرف فلسطینی قیدیوں سے حقارت اور نفرت پر مبنی تصاویر ہی شائع نہیں کیں بلکہ اپنےکچھ اس طرح کے توہین آمیز الفاظ میں تبصرہ کیا گیا ہے” فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یہ میری چند ایک تصویریں نہیں بلکہ فوجی سروس کے دوران میری زندگی یادگار لمحات ہیں جنہیں میں پوری زندگی یاد رکھوں گی” وہ مزید لکھتی ہے کہ اس کی فوج سے مدت ملازمت دو ماہ قبل ختم ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے خصوصی البم کی ایک جھلک فیس بک کے ذریعے دکھائی ہے. اسرائیلی اخبار میں صرف ایک تصویر شائع کی گئی ہے جبکہ فیس بک پر موجود ایڈن کے ویب پیج پر ایسی کئی تصاویر موجود تھیں، جنہیں اب وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے.ان تصاویر میں ایک ایک نقاب پوش خاتون کو فلسطینی قیدیوں کی حالت زار سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے. دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم” مرکز العدالہ” کی مندوب اور معروف خاتون وکیل حنین نعامہ نے کہا کہ انہوں نے خود فیس بک پر یہ تصاویر دیکھی ہیں، جو نہایت ہی ایک گھٹیا سوچ کی مظہر حرکت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ “فیس بک پر شائع تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی جن تعلیمی اداروں میں تربیت کی جاتی ہے وہاں انسانیت اور اخلاقیات کے بجائے انہیں وحشت اور درندگی کی تعلیم دی جاتی ہے”. حنین کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ملک کے اندر اور باہر معاملے کی تحقیقات کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، مرکز العدالہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سےآگاہ ہے اور انہیں پوری کرے گا.کچھ دیگر خبررساں اداروں نے ایڈن کی قیدیوں کے ساتھ بدسلوک میں لطف اندوز ہوتے ہوئے لی گئی 26 تصاویر شائع کی ہیں. ان تصاویر میں وہ دیگر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ بے بسی کی حالت میں پڑے فلسطینی قیدیوں کے سامنے فاتحانہ انداز میں مسکرا رہی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan