Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قوم اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات سے بری ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-supporters

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی طرف رجوع کو فلسطینی حقوق اور مسلمہ اصولوں سے دستبرداری قرار دیا ہے۔ حماس نے کہا کہ گروپ چار کے بیان پر مذاکرات محض دھوکہ اور فلسطینی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قومی تحریک بے سود مذاکرات کے نتائج سے بری ہے۔ حماس نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے امریکا کی جانب سے دو ستمبر کو مذاکرات کے آغاز پر لبیک کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، بیان میں اس فیصلے کو فلسطینی قوم کے حقوق سے دستبرداری قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی بلامعاوضہ خدمت کرنا اور اسکے جنگی جرائم، غزہ میں قتل عام اور فریڈم فلوٹیلا پر خونریزی پر پردہ ڈالنا ہے۔ اس کی وجہ سے صہیونی قوتوں کو مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو مکمل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اسلامی تحریک مزاحمت نے کہا کہ فلسطینی مذاکرات کے حامی کا ’’گروپ چار‘‘ کے بیان پر مذاکرات کرنے کے بیان کو محض دھوکہ اور فلسطینی رائے عامہ کو گمراہ کرنا قرار دیا۔ گروپ چار اپنا سیاسی کردار ادا کرنے سے مسلسل قاصر ہے۔ حماس نے اس موقع پر ہر طرح کے بالواسطہ یا براہ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا۔ حماس نے کہا کہ بے سود مذاکرات کے نتائج سے فلسطینی قوم مکمل طور پر بری ہے۔ حماس نے اوسلو فریق کو ناکام مذاکرات کے نقصانات سے خبردار کیا اور ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ قومی حقوق کے حصول، القدس اور مسجد اقصی کی مدد اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لیے مزاحمت، ثابت قدمی اور مسلمہ اصولوں پر مبنی فلسطینی قومی اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan