Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قومی مزاحمتی اتحاد کا مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

palestine-unity اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے اتحاد ملک میں انتشار کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور اسرائیلی بلیک میلنگ سے نکل کرمسلح مزاحمت شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فلسطینی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں۔ دمشق میں تقسیم فلسطین کے بدنام زمانہ بلفور ڈکلیریشن کی یاد میں منعقدہ اجلاس میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)، جہاد اسلامی اور کئی تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے اتحاد اور سپریم فالو اپ کمیٹی کے اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی حامی بعض جانب دار جماعتوں کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے فلسطین سے متعلق قومی اور اسلامی موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے بعد تمام جماعتوں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں موجودہ حالات میں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسیطنی اور بیت المقدس کے شہریوں کو ایک نقطے اور مرکز پر جمع ہونا ضروری ہے تاکہ فلسیطنی عوام کے حقوق کے لیے قوت کو مجمتع کر کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اسرائیل کی نسل پرستی، غیر قانونی یہودی آباد کاری، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کے سامنے صرف متحد ہو کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں وہ تمام جماعتیں جو اسرائیل سے نرمی یا ہمدردری اور جانب داری کا موقف رکھتی ہیں وہ اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرتے ہوئے قومی موقف اپنائیں اور غیر ملکی دباؤ سے ٓازاد ہو کرفیصلے کریں۔ فلسطینی جماعتی اتحاد نے عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور قبلہ اول کے حوالے سے اپنی مذہبی اور تاریخی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادارکریں۔ بیان میں تمام فلسطینی جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح جہاد ہے، اتحاد میں شامل تمام جماعتیں نہ صرف صہیونیوں کے خلاف مسلح جد وجہد پر یقین رکھتی ہیں بلکہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ فلسطینی عوام کے تمام حقوق کیب بحالی کے لیے مسلح جدو جہد جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ 1917ء میں بالفورڈ ڈیکلریشن فلسطین عوام کو تقسیم کرنے اور یہودیوں کو قبلہ اول پر مسلط کرنے کی سازش تھی جس کے اثرات ابھی تک موجود ہیں۔ جب تک اس ڈیکلریشن کے خاتمے کے بعد فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے خطے میں امن ممکن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan