کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ یوم الارض فلسطین کی پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد ادارہ جمعیت الفلاح اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کیا تھا ۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس برس فلسطینیوں نے یوم الارض فلسطین کا بیالیسواں سال منایا ہے جبکہ فلسطین سے بے دخل کئے گئے دسیوں ہزار فلسطین جواب نے یوم ارض کے موقع پر اپنے وطن مقبوضہ فلسطین کی جانب گریٹ ریٹرن مارچ بھی کیا جس پر صیہونیوں نے وحشیانہ حملے کر کے سترہ فلسطینیوں کو شہید جبکہ پندرہ سو سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔
یوم الارض کی تقریب سے حماس رہنما خالد قدومی سمیت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی اور عرم بٹ سمیت عمران شہزاد اور فلسطینی طلباء محمد زیدان ،
عبدالرحمان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
یوم الارض کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس راستے پر فلسطینی غیور عوام کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتوں کی ایماء پر خطے کی چند عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر کینہ صرف فلسطینیوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں بلکہ پوری مسلم اُمّہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ہندوستان گٹھ جوڑ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنا ہے ۔انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اور ہم اس بات پر پاکستان کے شکر گذار ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ گذشتہُ دنوں پُرامن ریٹرن مارچ کو اسرائیلی وحشیانہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا انتہائی سفاکیت ہے اور اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے اس فعل کی مذمت کی بجائے صیہونی جعلی ریاست کی حمایت نے دنیا پر امریکی ناپاک اور مکروہ عزائم کو آشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں یوم ارض کے پُرامن ریٹرن مارچ میں اسرائیلی غاصب افواج کی کاروائی میں ہونے والا تمام تر نقصان اور خون ریزی کا زمہ دار امریکہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے حکمران وان کو امریکی فیصلہ کے خلاف ڈٹ جانا چاہئے اور امریکی سفارتخانہ کی تل ابیب سے القدس شہر میں منتقلی کو روکنا چاہئے اور اس کے کئے فقط بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے جائیں ۔