Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

فلسطینی صدر نے پی ایل او کے پہلے پارلیمانی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے صدر محمود عباس نے پہلی مرتبہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی پارلیمنٹ فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جو یکم نومبر کو منعقد ہوں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کونسل کے ارکان کا انتخاب براہ راست پاپولر ووٹ کے ذریعے ہوگا جبکہ ماضی میں ان کا انتخاب یا تقرری تحریک کے اندر سے کی جاتی تھی۔

محمود عباس جو فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دونوں کے صدر ہیں، نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہاں بھی ممکن ہو سکا فلسطین کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے تاکہ کہیں بھی مقیم فلسطینی عوام کی ممکنہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔پی این سی کی پارلیمان پی ایل او نے طویل عرصے تک جلاوطنی میں دوسرے ممالک سے کام کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پر محمود عباس کی سیاسی تحریک فتح غلبہ رکھتی ہے، جس کی بنیاد فلسطین کے تاریخی قائد یاسر عرفات نے رکھی تھی جو 2004 میں انتقال کر گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan