غزہ میں ایک منفرد قسم کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پچاس سالہ فلسطینی اسیر محمد منصور 25 سال تک اسرائیلی اسیری کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان کی شادی کی تقریب میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان اور اسرئیلی جیلوں سے رہائی پانے والے اسیران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد منصور دو ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر طولکرم آئے تھے۔ وہ 25 سال تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے