مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے درمیان تعلقات تعاون سے بڑھ کر اب اعلانیہ دوستانہ ملاقاتوں تک پہنچ چکے ہیں- فلسطینی سیکورٹی فورسز کے ایک افسر نے اریحا میں فلسطینی سیکورٹی رہنماؤں کو جانب سے اسرائیلی فوجی افسروں کے استقبال کے مناظر بڑے دکھ سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں لطیفوں کا تبادلہ بھی ہوا – مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی فورسز کے کمانڈر جنرل ذیاب علی اسرائیلی فوجی رہنماؤں کے وسط میں براجمان تھے اور دونوں جانب گپ شپ میں مشغول رہے – فلسطینی سیکورٹی فورسز کے بعض اہلکاروں کو یہ مناظر دیکھ کر حیرانی ہوئی – دکھ اور غم سے بعض افسران کی آنکھوں میں آنسو آ گئے- وہ فلسطینی سیکورٹی فورسز کی اس ڈھٹائی اور بے شرمی پر انتہائی غمگین تھے- فلسطینی فوجی ان وحشیوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے جو ان کے بھائیوں کا قتل عام کررہے ہیں-