الخلیل(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات )مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوبی قصبے حدب الفوار کے رہائشی اور 70 سالہ فلسطینی سماجی شخصیت الحاج جميل محمود عصفور عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2248 ہوگئی ہے، 338 افراد اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 621 مریض مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں