Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی سفیر کی طرف سے گولڈ اسٹون رپورٹ پر کارروائی رکوانے پر حماس کی مذمت

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman16

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کی جانب سے غزہ جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی تیار کردہ گولڈ اسٹون رپورٹ پر کارروائی معطل کرانے پر فلسطینی اتھارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے. جمعرات کے روزحماس کے رہنما ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی مفت میں قابض دشمن کی خدمت بجا لا رہی ہے. اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کی تیار کردہ گولڈ اسٹون رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے. جبکہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے بچانےکے لیے کوششیں کر رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ابوزھری کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر کارروائی معطل کرانے کی سفارش کر کے غزہ جنگ کے زخمیوں پر نمک پاشی کی کوشش کی گئی ہے. فلسطینی عوام قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کو اپنے خلاف کی جانے والی سازشوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے. انہوںنے فلسطینی صدر محمود عباس اور فتح سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکا کی مرضی پر چلتے ہوئے قوم مخالف اقدامات سے باز آئیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan