Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں وادی اردن پر قبضہ برقرار رکھا جائے: صہیونی جنرل

palestine_foundation_pakistan_jordan-valley2

اسرائیلی ریزرو فوج کے ایک اعلیٰ سطح کے فوجی افسر جنرل گیور ایلانڈ نے صہیونی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صور ت میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اردن اور فلسطین کے درمیان “وادی اردن ” پر اپنا قبضہ بدستور قائم رکھے. صہیونی فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ “اردن ویلی” کو فلسطینی ریاست میں شامل کرنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے. صہیونی فوجی جنرل نے حال ہی میں ایک تازہ رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہوں گے. ان میں ایک بڑا مسئلہ اردن اور فلسطینی ریاست کے درمیان سرحد سے مزاحمت کاروں کی اسلحہ کی اسمگلنگ کا ہو گا. اسرائیل نے اگر وادی اردن کا علاقہ فلسطینی ریاست میں شامل کر دیا تو اسے اسرائیل غیر محفوظ ہو جائے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسلحہ جمع کرنے کا موقع مل جائے گا. صیہونی فوجی جنرل کی یہ رپورٹ ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ” القدس و جنرل اسٹیٹ ایشوز” کے زیراہتمام شائع کی گئی ہے. گیور ایلانڈ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے راکٹ جمع کرنا شروع کیے تو اسرائیل کے چپے چپے کے لیے تباہ کُن ثابت ہوں گے. لہٰذا اسرائیلی حکومت کو فلسطینی ریاست کی حد بندی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ احتیاط ضرور کرنا ہو گی کہ ایسےعلاقے جن کے اسرائیل کے ہاتھ سے چلے جانے کے بعد صہیونی ریاست کو نقصان اٹھانا پڑے ان کے بارے میں پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan