اسرائیلی قابض فورسز نے جمعہ کی شام بیت المقدس کے مشرق میں ایک فلسطینی جوان کی شدید پٹائی کی۔مقامی ذرائع کے مطابق 19 سالہ غیث خیر کو مارنے پیٹنے کی یہ وجہ بتائی گئی کہ اس نے سپاہیوں کے احکامات کی پرواہ نہیں کی تھی۔ اسی دوران 1948میں قبضے میں لئے گئے عکہ کے ساحلی علاقے میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہاں آتش گیر مادہ رکھا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں وہاں ہوٹل مالکان اور مچھیروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے پچھلے ہفتے جنوبی ساحل کی طرف آنے جانے کے راستے بند کردئے تھے کیونکہ وہاں سمندر کے پانی میں دو ایسے تیرتے ہوئے کنستر ملے تھے جن میںدھماکہ خیز اشیاء پائی گئیں تھیں۔