Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی تاریخ پر مبنی ویڈیو سی ڈی کا اجراء کر دیا گیا

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition62

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی تاریخ اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے قبضہ پر تحقیقی ویڈیو سی ڈی بعنوان”بوڑھا استعمار”کا اجرا ء کر دیا،ایم اے جناح روڈ پر لگائی گئی دو روزہ تصویری نمائش کا افتتاح اور سی ڈی کا اجراء صدر آرٹس کونسل احمد شاہ،علامہ قاضی نورانی،علامہ آفتاب جعفری ،علامہ باقر زیدی اور پی ایل ایف کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کیا۔
کراچی۔(ف۔ف)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف)کے تحت فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے عنوان سے جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر کیا گیا جہاں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کے ذریعے نمائش کی گئی ،دو روزہ تصویری نمائش کا آغاز جمعرات کی شب 9بجے کیا گیااور اختتام جمعۃ الوداع کو یوم القدس ریلی کے اختتام پر ہوا۔
تصویری نمائش کا افتتاح آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ ،علامہ قاضی احمد نورانی(مرکزی رہنما جے یو پی و فلسطین فاؤنڈیشن)،علامہ آفتاب حیدر جعفری (مرکزی رہنما جعفریہ الائنس و فلسطین فاؤنڈیشن )اور صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن)نے کیا ۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینی تاریخ پر اور صہیونی ریاست اسرائیل کے غاصبانی قبضے میں عالمی استعماری طاقتوں کے گھناؤنے کردار پرایک جامع ویڈیوسی ڈی بعنوان”بوڑھا استعمار”کیا گیا ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ایک عظیم مشن ہے اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی اخلاقی و سیاسی حمایت کرے ان کاکہنا تھا کہ عوام میں شعور اورآگاہی بیدار کرنے کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی تصویری نمائش اور فلسطین کے عنوان پر ویڈیوسی ڈی کا اجراء لائق تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئیے کہ فلسطین کاز کے لئے جد وجہد کرے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرے ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک ایسی ناجائز ریاست ہے جو پوری دنیا پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس سے بڑھ کر مملکت خدادا د پاکستان پر اپنا قبضہ چاہتا ہے لہذٰا ایسے حالات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا عوام کو اسرائیل ناپاک سازشوں سے آگاہ کرنا اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کے ذریعے جد وجہد یقینا قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اس موقع پر فلسطین فاؤندیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں میں خلیل ستی (مرکزی رہنما ایم ایس ایف۔ن)،عامر شیخ (صدر اے ٹی آئی)،بلال میمن (رہنما اسلامی جمعیت طلبہ )کے علاوہ مظفر فاروقی،عبد العلیم،مرزا نعمان،افتخار حسین،فخر عباسی،ذنیر صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

====================================================

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition61

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition2

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition4

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition5

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition6

palestine_foundation_pakistan_plf-cd-pictorial-exhibition7

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan