Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی بچے کو جنگ میں انسانی ڈھال بنانے پر دو صہیونی فوجیوں کوعدالت سے مضحکہ خیز سزائیں

palestine_foundation_pakistan_iof-captives

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے دو صہیونی فوجی اہلکاروں کو دسمبر2008ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ میں ایک فلسطینی بچے کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے پرصرف تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے. دوسری جانب مبصرین نے اسرائیلی فوجی عدالت کے فیصلے کو نہایت مضحکہ خیز اور عدل وانصاف کے اصولوں کے منافی اقدام قرار دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنوبی ریجن کی فوج کے مقدمات کی سماعت کے لیے قائم عدالت نے دو سال قبل غزہ جنگ کے دوران ایک نو سالہ فلسطینی بچے کو ڈھال بنانے کے مقدمہ کی سماعت کی. اس کیس میں اسرائیلی فوجیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک کم سن فلسطینی لڑکے کو مشتبہ دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ایک بیگ کو کھولنے پر مجبور کیا تھا، تاہم اتفاق سے اس پیکٹ میں ایسی کوئی خطرنا ک چیز نہ تھی جس سے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا. عدالت نت دونوں فوجیوں کی ” فرسٹ سارجنٹ” سے سارجنٹ میں ترقی بھی روک دی ہے. دوسری جانب اسرائیلی فوج میں شامل ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار میجر جنرل عوزی ڈایان نے اپنے ایک بیان میں فوجی عدالتوں کے وجود اور ان کے فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے اسرائیل میں فوجیوں کے لیے عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں. ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ایک فوجی اہلکار سے کسی بھی جرم کے الزامات کی تحقیقات کر سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan