فلسطینی بچوں نے غزہ جنگ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر والے غبارے ہوا میں چھوڑے- غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ریان، ابو حلبہ، علوشہ اور دیب خاندانوں کے بچوں نے اپنے شہید رشتہ دار بچوں کی تصاویر والے غبارے ہوا میں چھوڑے- فلسطینی بچوں نے اس موقع پر صہیونی جرائم پر بین الاقوامی برادری کی مذمت کی-
غزہ جنگ میں اپنی بینائی کھو دینے والے بچے لوئی صبح نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے فاسفورس بموں کے نتیجے میں میں اپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا ہوں اور صہیونی جارحیت میں اپنے چچا زاد بہن بھائیوں سے محروم ہوا- آج وہ اپنے ساتھی بچوں کے ہمراہ دنیا سے مطالبہ کرنے کے لیے باہر نکلے ہیں کہ ان صہیونی مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے معصوم فلسطینی بچوں کا خون بہایا-
لوئی صبح نے کہا کہ وہ بچہ ہے، اس نے کیا گناہ کیا تھا کہ اسے آنکھوں سے محروم کر دیا گیا- کیا وہ دنیا کے دوسرے بچوں کی طرح زندگی نہیں گزار سکتا-