ایک فلسطینی محقق ابراہیم شوغیر نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے سکیورٹی تعاون کے انکشاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کو ختم ہونا چاہیے اس لیے کہ یہ صرف صیہونی حکومت کی خدمت کر رہی ہے۔ ابراہیم شوغیر نے ہمارے نمائندے سے بات چیت میں ملت فلسطین اور حماس کے خلاف فلسطینی انتظامیہ کے عہدیداروں کے تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامیہ فلسطینی قوم کی نمائندہ نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ علاقے میں صیہونی حکومت اور اس کے ایجنٹوں اور امریکہ کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک عرب ٹی وی چینل نے ایسی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمود عباس کی سربراہی میں فلسطینی انتظامیہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کی بائیس روزہ جارحیت میں اس کے ساتھ سکیورٹی تعاون کیا تھا۔