فلسطینی اسیر اسرائیلی جیلوں میں گزشتہ تین برسوں سے ریڑھ کی ہڈی اور آنکھ میں درد کی مرضوں میں مبتلا ہے۔ اسیران کی حقوق کی محافظ تنظیم ”حسام” نے واضح کیا کہ 37 سالہ فلسطینی اسیر شوقی عودہ ابو عاز گزشتہ تین برس سے ریڑھ کی ہدی کی تکلیف میں مبتلا ہے جبکہ گزشتہ دس مہینوں سے آنکھوں کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ ان کے علاج سے بے پرواہ ہے۔ اہل خاندان کو شوقی عودہ سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں۔ شوقی عودہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملاقات کے لیے وکیل کرنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا جو ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ اسیر کی اہلیہ اور بہن نے بتایا کہ گزشتہ چھ برس سے وہ ملاقات سے محروم ہیں۔ انہیں شوقی عودہ کی زندگی خطرے میں محسوس ہوتی ہے۔