پرزنرز سٹڈیز سنٹر ’’الاحرار‘‘ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی سیاسی اسیر عامر عبداللطیف کی مدت حراست میں تیسری مرتبہ اضافہ کرنے کی مذمت کی ہے- پرزنرز سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر فواد خفش کے مطابق عامر عبد اللطیف کو قابض اسرائیلی فوج 12 سے زائد مرتبہ گرفتار کرچکی ہے- آخری دفعہ انہیں 4 فروری 2009ء کو گرفتار کیا گیا اور وہ اب تک پس دیوار زندان ہے- فواد خفش کے مطابق عامر عبد اللطیف سات سال سے زائد اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرچکے ہیں- وہ پانچ بچوں کے باپ ہیں- حالیہ دنوں میں وہ متعدد امراض کا شکار ہیں- ان کی کمر میں اس قدر شدید درد ہے کہ وہ چلنے کی طاقت نہیں رکھتے-