اسرائیلی عقوبت خانوں سے بیس سال کے بعد رہائی پانے والا فلسطینی اسیر علی شلالاہ رہائی کے فوری بعد مسجد اقصی پہنچ گیا- فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق علی شلالاہ نے رہائی کے بعد اپنے گھر کا رخ کرنے سے قبل مسجد اقصی جانے پر اصرار کیا- ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر جانے سے قبل مسجد اقصی کا معانقہ اور وہاں دو رکعت نماز ادا کرنا چاہتا ہے- مسجد اقصی میں نماز پڑھنے کے بعد علی شلالاہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتا- پرزنرز کلب کے متعلق علی شلالاہ کو قابض اسرائیلی فوج نے 1989ء میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے الزام میں گرفتار کیا- اس کے بعد انہیں ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جاتا رہا-