Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے شامی عوام کا عزم، ابو عبیدہ کی اہم اپیل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مزاحمت کی حمایت اور مسجد اقصیٰ و اسیران کی نصرت کے لیے شام کے مختلف علاقوں میں اٹھنے والی عوامی لہر پر وہاں کے غیور عوام کو سلام پیش کیا ہے۔ ابو عبیدہ نے آج بدھ کی شام اپنے پیغام میں کہا کہ عزت و وقار کی سرزمین غزہ اور بیت المقدس و اس کے اطراف سے ہم شام کے غیرت مند عوام اور ان کے ان ہجوم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو مزاحمت کے حق میں اور اقصیٰ و اسیران کی نصرت کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی آواز ہم تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن ہماری امت کے عوام متحد ہو کر قبلہ اول اور اسیران کی آزادی کی راہ ہموار کریں گے۔ دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج بدھ کے روز اپنے فلسطینی عوام، عرب و اسلامی امت اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے مسجد اقصیٰ اور اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے 3، 4 اور 5 اپریل سنہ 2026ء کو ملک گیر نفیر عام اور بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تحریک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپیل مسجد اقصیٰ کو درپیش سنگین خطرات، مقدس مقام کی جبری بندش اور قابض دشمن کی حکومت کی جانب سے اسیران کے خلاف جاری سفاکیت بالخصوص سزائے موت کے مجرمانہ قانون کی منظوری کے تناظر میں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ پیر کو قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کیا تھا جس کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک نیا ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan