اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران پر مختلف حیلوں بہانوں سے جرمانے عائد کرتی ہے جس سے وہ پانی وبجلی کے بل ادا کرتی ہے – بعض اوقات جرمانہ 200اسرائیلی ڈالر مالیت تک پہنچ جاتا ہے- اسرائیلی حکام اسیران کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے ، جیلر کے مزاج کے خلاف بات کرنے اور غسل کے لیے مقررہ وقت میں باتھ روم سے باہر نہ نکلنے کے بہانوں سے جرمانے عائد کرتی ہے – پرزنرز اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر رافت محمود نے کہاہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اسیرکو بتائے بغیر اس کے اکاؤنٹ سے رقم کا ٹ لیتی ہے- بنک میں اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں اسیرکے ورثاء کو تنگ کیا جاتا ہے –