فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر حسن خریشہ نے عباس ملیشیا کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر کے ملازمین کو گرفتار کیے جانے کی مذمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا کی کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں- ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر کے ملازمین کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے- حسن خریشہ نے تمام ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- واضح رہے کہ عباس ملیشیا نے حماس کے ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر کے چھ ملازمین کو گرفتار کیا ہے-