تمام فلسطینی سرکاری ، شہری اور قانونی اداروں نے اسرائیلی فوجی عدالت کا بائیکاٹ کر دیا- فلسطینی اداروں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ کے اجلاسوں میں حاضر نہیں ہوں گے- یہ بائیکاٹ اسیران کے اہل خانہ کو عدلت میں حاضر ہونے اور انہیں اپنا وکیل مقرر کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا گیا ہے- فلسطینی اداروں نے سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ پالیسی کو روکیں جس کی قیمت فلسطینی، سیاسی اسیران اور ان کے اہل خانہ ادا کر رہے ہیں-