فلسطینی وزارت صحت نے قابض فوج کی طرف سے رام اللہ میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
بدھ کو صہیونی قابض فوج نے رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے کے قریب وزارت صحت کے مرکزی گوداموں کے لیے کام کرنے والی ایمبولینس پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا۔
ایک بیان میں وزارت صحت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت کی گاڑیاں صحت کے شعبے کے کیڈرز، ادویات اور طبی سامان کی نقل و حمل کرتی ہیں اور یہ صحت کے عملے کے کام اور ان کی صلاحیتوں میں واضح رکاوٹ ڈالنے کی کوش ہے۔