Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں ہڑتالی قیدیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں”

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner252

فلسطین میں قابض اسرائیلی قبضے کے خلاف سرگرم فلسطینی مزاحمتی تنظیم” جہاد اسلامی” نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں زیرحراست سیاسی قیدیوں پر عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ اریحا جیل میں فلسطینی قیدیوں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث متعدد قیدیوں کی جانیں خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں. رام اللہ میں جہاد اسلامی کے مرکزی رہ نما الشیخ خالد البطش نے کہا کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں مقید اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” اور جہاد اسلامی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کےساتھ نہایت وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے ،جس کے خلاف قیدی کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ارکان کے خلاف جاری متشددانہ پالیسی قوم نوعیت کا سنگین ترین جرم ہے. انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطین میں کئی قیدی بھوک ہڑتال کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں . اگر قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا تو کئی افراد کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں. انہوں نے عباس ملیشیا اور فلسطینی جیل حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہیں. خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں مختلف سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کے ایک ہزار سے زائد ارکان اور رہ نما گرفتار ہیں جنہیں دوران حراست نہایت وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan