Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے جرم میں برابر کی شریک ہے: حماس

pa-pro-israel اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے حماس پر الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے رام اللہ گروپ کو فلسطینی عوام کے مسائل، غربت، بھوک و افلاس اورغزہ کی معاشی ناکہ بندی کے جرم میں برابر کی شریک قرار دیا ہے۔ پیر کے روز حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں محمود عباس کی طرف سے غزہ کے گرد آہنی باڑ کی حمایت کی شدید مذمت کی گئی ۔ بیان میں فتح کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ عزام احمد کے اس بیان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فتح غزہ میں حماس کی حکومت خلاف عوامی تحریک انتفاضہ شروع کرے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی اور فتح کے راہنماؤں کی جانب سے مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان فولادی دیوار کی تعمیر کی حمایت ظلم کی حمایت کے مترادف ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اور فتح اہل غزہ کی بھوک، معاشی ناکہ بندی اور غربت کے جرم میں اسرائیل کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام رام اللہ میں قائم سیکیورٹی اداروں کو اسرائیل کی خدمت پر مامور کیا گیا اور وہ قومی مفادات کے خلاف اسرائیل کی چاکری کرتے ہوئے حماس کے کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حماس نے خبردار کیا کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی گئی کسی بھی جارحیت کے نتائج نہایت تباہ کن ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ اور مصر کے درمیان غیرقانونی اور ظالمانہ آہنی باڑ کی تعمیر شروع ہوتے ہی غزہ پر قابض اسرآئیلی فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی تحریک مزاحمت مصر کے لیے کوئی خطرہ نہیں لہٰذا وہ شہر کے گرد باڑ کے ظالمانہ اقدام پرعمل درآمد روک دے۔ بیان میں کہا گیا کہ فولادی دیواریں فلسطینی عوام کے جذبہ حریت اور عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔ فلسطینی عوام اپنے دفاع کے لیے کسی دیوار کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan