فلسطینی مجلس قانون ساز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود رمحی نے مذمت کی ہے- انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر محمود عباس (جن کی مدت صدارت ختم ہوچکی ہے) کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز حماس کے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کی کارروائیاں کررہی ہیں- فلسطینی اتھارٹی کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے کہ گرفتارکئے جانے والے افراد کو سیاسی نہیں بلکہ مجرمانہ کارروائیوں پر اغوا کیا گیا ہے- محمود رمحی نے کہا کہ حماس کے اغوا شدہ کارکنان کی تعداد ایک سو پچاس تک پہنچ چکی ہے – جبکہ ہزار سے زائدکارکنوں کو سیکورٹی فورسز کے دفتر میں طلب کیا گیا – جن میں طلبہ ، اساتذہ ،ارکان پارلیمنٹ ،بلدیہ کے ارکان حتی کہ معاشرے کے تمام طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں-