فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے مذاکرات نہ کرے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس اسلامی مقدسات اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے ذمہ دار ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی مذاکرات کر کے اسرائیل کو جرائم کی شہ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر احمد بحر نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسرائیلی مذاکرات کی منظوری کے فیصلے کو واپس لے۔عرب لیگ کے نرم موقف سے اسرائیل کو اسلامی مقدسات کے خلاف مزید جرائم کرنے کا موقع ملے گا۔ فلسطینی ڈپٹی سپیکر نے امت مسلمہ اور آزاد دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر احمد بحر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کی مذمت کی