Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

فلسطینیوں کے دکھ سے نظریں چرانا اخلاقی جرم ہے، اسپین

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانیچیز نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو درپیش الم ناک صورتحال سے نظریں چرانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ انسانی اقدار کی کھلی توہین بھی ہے۔

سانیچیز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب پیش قدمی ناگزیر ہے کیونکہ یہی واحد حقیقت پسندانہ اور دیرپا راستہ ہے جو اس جنگ کو ختم کر سکتا ہے۔

اسپینی وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگرچہ سیز فائر پر اتفاق موجود ہے مگر یہ حقیقی ہونا چاہیے محض نام کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی آبادی پر حملے جاری رہیں گے اور جب تک شہادتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

سانیچیز نے بتایا کہ اختتام کے قریب یہ سال فلسطینی قوم کے لیے اپنی نوعیت کا بدترین سال ثابت ہوا ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک قابض اسرائیلی فوج نے امریکی اور یورپی پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں منظم نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جن میں قتل عام، بھوک مسلط کرنا، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں کی یلغار شامل ہے۔ قابض اسرائیل نے عالمی مطالبات اور عالمی عدالت انصاف کے واضح احکامات تک کو مسلسل نظرانداز کیا۔

اس ہولناک نسل کشی کے نتیجے میں دو لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل کیے جا چکے ہیں اور بھوک نے درجنوں جانیں نگل لی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan